10-08-2017

ملک بھر کی طرح پشاور  میں بھی پاکستان کی 70 ویں جشن آزادی کی تیاریاں جوش خروش سے جاری ہیں، شہر کے  مختلف حصوں  میں جشن آزادی کی مناسبت سے سٹالز سج گئے ہیں جبکہ شہری بھی تیاریوں میں مصروف ہے۔شہر میں ہر طرف قومی پرچموں کی بہار ہے اور پاکستان کی 70ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔