28-09-2017

ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ ایک سو چوالیس ضابطہ فوجداری کے تحت کھلے مقامات ، مارکیٹوں ، بس اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کیسٹس اور سی ڈیز چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ ایک سو اٹھاسی تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی اور یہ حکم دس محرم الحرام تک نافذ العمل رہے گا۔