26-09-2017

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا  نے ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے  مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جس کے ممبران علی الصبح سبزی منڈی میں موجود ہوں گی جہاں پر سبزیوں کے نرخناموں کے تعین کے بعد دن بھر پشاور کے مختلف بازاروں میں سبزیوں کے نرخ چیک کئے  جائیں گے ۔