09-08-2017

پشاور میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ہوائی فائرنگ ، کبوتر و پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضابطہ فوجداری دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت پشتخرہ ، لنڈی اخون محمد ، گڑھی سکندر خان ، نولے گلے ، شہید آباد ، باڑہ گیٹ ، کسٹم چوک پاوکہ ، ابدرہ روڑ اور تہکال میں ایئر فیلڈ کے علاقت میں ہوائی فائرنگ ، کبوتر اور پتنگ بازی پر عرصہ دو ماہ کےلئے پابندی عائد کر دی ہے ۔ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ فوجداری کے متعلق دفعات کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔