26-09-2017

پشاور پولیس نے نویں اور دسویں محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند اور اندرون شہر سیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  جلوسوں کی نگرانی کیلئے 5کمانڈ پوسٹیں اور ایک سپریم کمانڈ پوسٹ قائم کی گئی ہے سپریم کمانڈ پوسٹ میں 100سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کی نگرانی کی جارہی ہیں جبکہ ٹریفک کنٹرول روم میں 100اور تھانہ گلبہار میں 25سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی۔