February 19, 2020

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

پشاور میں واقع تمام رکاوٹوں کو مرحلہ وار ہٹانے کے احکامات  جاری

16-11-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پشاور میں واقع تمام رکاوٹوں کو مرحلہ وار ہٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کو ترجمان مقرر کر دیا ہے جبکہ وزیر باغ کی ابتر حالت پر ضلع ناظم اور ٹاؤن ناظمین کو ٹی ایم او سمیت 5دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔

جسٹس قیصر رشید اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نےدائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں  جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دئیے کہ ان رکاوٹوں کی وجہ سے پشاور کے شہری سہولت کی بجائے اذیت میں مبتلا ہیں ، متعلقہ ادارے شہریوں کو سہولیات دیں نہ کہ انہیں اذیت ۔دائر رٹ میں موقف اختیار کیا گیا  کہ پشاور میں غیر قانونی رکاوٹوں سے سکول کے بچوں ، عام شہریوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا ان کو ختم کیا جائے اور تمام سڑکیں کھول دی جائیں۔دوران سماعت کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ بیریئر ہٹانا ان کے اختیار میں نہیں تاہم وہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو کو آگاہ کر دیں گے جس پر عدالت نے انہیں عدالت کی کہ وہ عدالتی حکم پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں اور انہیں عدالتی تشویش سے بھی آگاہ کیا جائے ۔

Related posts