04-10-2017

پشاورہائی کورٹ نے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں چوہوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پرڈی جی ہیلتھ کونوٹس جاری کرکے رپورٹ طلب لی ہے۔

 چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس محمدغضنفرپرمشتمل دورکنی بنچ نے ڈاکٹرحسین احمدہارون کی جانب سے  رٹ  کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایاگیاکہ صوبائی دارالحکومت پشاورمیں چوہوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اوران چوہوں کاسائزبھی بلی کے برابرہے جبکہ چوہوں کے کاٹنے کے واقعات میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے تاہم صوبائی  حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اورچوہوں کو مارنے کے لئے کوئی حکومتی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جبکہ چوہوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے اورہسپتالوں میں بھی ان مریضوں کیلئے کوئی سہولت میسرنہیں ہے لہذاچوہوں کے خاتمے کے لئے اقدامات کے احکامات جاری کئے جائیں ۔