29-08-2017

ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ ایک سو چوالیس ضابطہ فوجداری کے تحت پشاور کی حدود کے اندر دکانداروں کی جانب سے اپنی دکانوں کے سامنے پانی سے بھرے پھولوں ، پودوں کے گملے ، ٹائر اور ٹب رکھنے اور عام لوگوں اور دکانداروں کی جانب سے نہروں میں کوڑا کرکٹ اور فاضل مواد پھینکنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت ضلع پشاور میں نہانے کے تالابوں یعنی سوئمنگ پولز پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ۔یہ پابندی ڈینگی کنٹرول منصوبے کے تحت پیشگی حفاظتی اقدام کے طورپر لگائی گئی ہے ۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ ایک سو اٹھاسی تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی جبکہ یہ احکامات فوری طور پر ایک ماہ کےلئے نافذ العمل رہیں گے ۔