20-04-2018

پولیو کے خاتمے کیلئے پشاور میں 23اپریل سے آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی ۔

آٹھ روزہ مہم 23 اپریل 2018 سے شروع ہو گی جس میں 4 ماہ سے 23 ماہ تک کے بچوں پولیو سے بچائو کے ٹیکے لگائے جا ئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ دو سال سے چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے بھی پلا ئے جا ئیں گے۔ مہم کے لیے 941 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر مخصوص جگہوں پر بچوں کو پولیو سے حفاظتی ٹیکے لگائیں گی اور پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔