February 19, 2020

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

پشاور ڈرائی پورٹ غیر قانونی کلینئرنس کرپشن کیس

08-11-2017

پشاور ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو پشاور ڈرائی پورٹ پر درآمدی مشینری کی غیر قانونی کلیئرنس میں لاکھوں روپے کرپشن سے متعلق کیس میں جان بلڈرز کے خلاف کیس کی سماعت سے روکتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد غضنفر خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پشاور ڈرائی پورٹ پر کسٹم حکام کی جانب سے درآمدی مشینری کی غیر قانونی کلیئرنس میں کرپشن کی گئی جس میں درخواست گزاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے اور ان کے خلاف کسٹمز کے خصوصی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے تاہم نیب نے نیب کورٹ میں درخواست دی تھی کہ اس کیس کو احستاب عدالت منتقل کیا جائے جس کو عدالت نے منظو کر لیا جو کہ غیر قانونی ہے کیونکہ یہ کیس کسٹم کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہے اور دوران سماعت کیس کو دوسرے خصوصی عدالت منتقل کرنا بھی درست نہیں ہے لہذا احتساب عدالت کو کیس کی سماعت سے روک دیا جائے ۔

Related posts