15-03-2017

پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال دو ہزار سترہ ، اٹھارہ کےلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات پچیس مارچ بروز ہفتہ ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے اور کاغذات کی جانچ پڑتال سولہ مارچ کو کی جائے گی ۔کاغذات نامزدگی سترہ مارچ کو واپس لئے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست اٹھارہ مارچ اور ووٹر وں کی فائنل لسٹ بیس مارچ کو جاری کی جائے گی ۔شیڈول کے مطابق انتخابات کےلئے پولنگ پچس مارچ کو صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک ہوگی تاہم دوپہر کو ایک گھنٹے کا وقفہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف وکلاء کی مختلف تنظیموں نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کےلئے ضلع بھر کے وکلاء سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ مختلف وکلاء تنظیموں کے مابین اتحاد کےلئے کوششیں بھی جاری ہیں ۔