پشاور کے رہائشی کی بلا اختیار پانچ سال کی سزا ، پولیٹکل ایجنٹ جمرود کو نوٹس جاری

27-07-2017

پشاور ہائی کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے پشاور کے رہائشی کو پانچ سال قید کی سزا دینے کے خلاف دائررٹ درخواست پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ جمرود خیبر ایجنسی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس عبداالشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے باغبانان ارمڑ پشاور کے رہائشی عباد الرحمان کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ محکمہ انسداد ہشت گردی پشاور نے پچیس جنوری دو ہزار پندرہ کو کاروائی  کرتے ہوئے درخواست گزار کو خیبر ایجنسی سے گرفتار کیا تھا جس کو خیبر ایجنسی کے پولیٹکل انتظامیہ کے حوالے کیا گیا اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اسے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے