04-06-2018

صوبائی دارالحکومت پشاورکوچاروں اطراف سے دہشتگردی کے واقعات سے مزید محفوظ بنانے کیلئے قبائلی پٹی سے متصل کریسنٹ چوکی میں باضابطہ طور پر پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں ۔

پولیس حکام کے مطابق اس   چوکی کی تعمیر پر تقریباً اڑھائی کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 31 چوکیاں قائم جارہی ہیں۔

  حکام کے مطابق  چوکیاں راکٹ اور بم پروف ہیں جبکہ یہ چوکیاں اپنی نوعیت کی منفرد چوکیوں ہیں ۔