20-04-2017

پشاور ہائی کور ٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال دو ہزار سترہ ، اٹھارہ کےلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔

الیکشن کمشنر پشاو رہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن فضل الہی ایڈوکیٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اورت تما م امیدواروں کو انتخابات کےلئے اہل قرار دیا گیا جبکہ بار کے ارکان کو بقایا جات کی ادائیگی کےلئے مقرر تاریخ میں بائیس اپریل تک توسیع کر دی گئی ۔

الیکشن کمیٹی کے مطابق بار کے سیکرٹری فنانس سیف اللہ خان مہمند سمیت چار ایگزیکٹو ممبران یاسر سلیم نوشہرہ سے ، حیات خان چارسدہ سے ، الطاف حسین کوہاٹ سے جبکہ سید گل حسین ہنگو سے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔ ان امیدواروں کے خلاف یا تو کاغذات نامزدگی واپس لئے گئے یا ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے ۔