14-04-2017

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال دو ہزار سترہ ، اٹھارہ کےلئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ہے ۔

الیکشن کمیشن پشاورہائی کور ٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے ابتدائی فہرست کے مطابق بار کے صدراور جنرل سیکرٹری سمیت کابینہ کی سات نشستوں کےلئے مجموعی طور پر انیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ نوشہرہ ، چارسدہ ، کوہاٹ اور ہنگو سے بار کی ایگزیکٹو  کی نسشت کےلئے ایک ایک امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بناء پر ان امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان اور باقاعدہ کامیابی کا اعلامیہ ان کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےبعد جاری کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات انتیس اپریل کو ہورہے ہیں۔