11-04-2017

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال دو ہزار سترہ اٹھارہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

جاری شیڈول کے مطابق پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات انتیس اپریل کو ہوں گے جبکہ انتخابات کےلئے فضل الہی ایڈوکیٹ کو الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے ۔

پشاورہائی کورٹ بار کی کابینہ کےلئے پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی اور تخت بھائی میں بیک وقت پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ انتخابات میں حصہ لینے کے خوہشمند امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی  تیرہ اپریل تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کر سکتے ہیں جن کی جانچ پڑتال پندرہ اپریل کو ہوگی ۔ اب تک کی معلومات کے مطابق ملگری وکیلان کے محمد آیاز خان ، پیپلز لائرز فورم کے ولی خان آفریدی ، عبدالفیاض اور ارشد یوسفزئی ایڈوکیٹ پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے امیدوار ہیں۔