10-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ہائی کور ٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ارباب عثمان کی صدارت کے عہدے سے نااہلی کےلئے دائر رٹ درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے صدر  ارباب عثمان ، بار کے الیکشن کمیشن اور خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئر مین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس غضنفر علی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے

دارس خان ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جعلی وکالت نامے پیش کئے لہذا اس کو بار کی صدارت کےلئے نااہل قرار دیا جائے ۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد بار کے صدر ، الیکشن کمیشن اور خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین کو اس ضمن میں جواب جمع کرانے کےلئے نوٹس جاری کردیا ۔