01-03-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ایف بی آر کو پیسکو سے سیلز ٹیکس کی مد میں چھ سو ملین روپے کی ریکوری روکتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو پیسکو کی دائر اپیل ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس اکرام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ  نے پیسکو کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے پیسکو کو نوٹس جاری کیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں صارفین سے سیلز ٹیکس  کی مد میں چھ سو ملین روپے کی ریکوری کی ادائیگی کی جائے ۔عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ پیسکو نے اس نوٹس کے خلاف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو اپیل کی تھی تاہم جاری حکم امتناعی کا ایک ماہ کا عرصہ بھی گزر گیا اور اس پر فیصلہ نہیں کیا گیا ہ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ایف بی آر کو پیسکو سے ریکوری نہ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔

عدالت نے دائر رٹ پر کمشنر ان لینڈ ریونیو کو پیسکو کی اپیل پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا اور فیصلہ تک ریکوری روک دی ۔