June 25, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن نمٹا دی ہے

28-03-2018

پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن نمٹا دی ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس محمد ایوب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دولت خان آفریدی کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فاٹا کے لئے وفاقی کمیٹی نے سفارشات دی تھیں کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے، تاہم اگر ایسا کیا گیا تو یہ فاٹا کے عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ رٹ پٹیشن میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی تھی کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کی بجائے وہاں پر ریفرنڈم کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ وہاں کے عوام فاٹا کو ضم کرنے یا کوئی الگ حیثیت رکھنے کا فیصلہ خود کریں۔ عدالت نے سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کو کہا کہ ریفرنڈم کرانا عدالت کا کام نہیں بلکہ حکومت کا کام ہے اور رٹ پٹیشن نمٹا دی۔

Related posts