December 16, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

پشاور ہائی کورٹ نے ورکرزویلفیئرفنڈکے سابق سیکرٹری افتخاررحیم کی گرفتاری روک دی

11-10-2018

 چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ  جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس محمدابراہیم خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے ورکرزویلفیئرفنڈکے سابق سیکرٹری افتخاررحیم کی گرفتاری روک دی اورنیب سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

دائر رٹ درخواست میں عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار افتخاررحیم سیکرٹری ورکرزویلفیئرفنڈ کے  عہدے سے ریٹائرہوئے ہیں نیب نے ورکرزویلفیئربورڈ اورورکرزویلفیئرفنڈزمیں بے قاعدگیوں سے متعلق دو ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکئے ہیں مگراب اسلام آباد میں ایک کالج کے لئے اراضی کی خریداری میں مبینہ گھپلوں سے متعلق تحقیقات کے لئے نوٹس جاری کیاہے حالانکہ یہ اراضی بھی اس وقت خریدی گئی جس کی تحقیقات نیب کرچکی ہےجبکہ  نیب ایک ہی عرصے کی مدت کے لئے دو علیحدہ ریفرنس دائرنہیں کرسکتی لہذانیب کے کال اپ نوٹس کو معطل کرتے ہوئے ان کی گرفتاری روک دی جائے۔

Related posts