31-07-2017

پشاور ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران کے  مجوزہ ٹرانسفر نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ججز اپنے ٹرانسفر سے متعلق ری پریزنٹیشن یکم اگست تک پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرادے ۔

پشاور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ مجوزہ ٹرانسفر نوٹی فیکیشن کے مطابق مجوزہ ٹرانسفر ہونے والے ججز میں چودہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ، چار سینئر سول ججز اور چھبیس سول ججز کم جوڈیشنل مجسٹریٹس شامل ہیں ۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق مجوزہ ٹرانسفر سے متعلق متعلقہ ججزصاحبان یکم اگست ،دن بارہ بجے تک اپنے ری پریزنٹیشنز دیئے گئے ای میل یا فیکس نمبر پر  کر سکتے ہیں۔