02-06-2018

پشاور ہائی کورٹ میں دو ججوں نے ہائی کورٹ کے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس محمد ابراہیم اور جسٹس اشتیاق ابراہیم سے مستقل ججز کی حیثیت سے ان سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری پشاور ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی جس میں پشاور ہائی کور ٹ کے  جج صاحبان، ایڈوکیٹ جنرل آفس اور اٹارنی جنرل آفس کے افسران سمیت  سینئر وکلاء نے شرکت کی۔