08-03-2017

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے خیبر پختونخوا حکومت سے طالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہدا ء وکلاء کے لواحقین کےلئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا جائے اور شہید ہونے والے وکلاء کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے جبکہ زخمی وکیل کو پچاس لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے ۔ یہ مطالبہ پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت بار کے صدر مزمل خان ایڈوکیٹ نے کی جبکہ اجلاس میں کابینہ کے تمام ارکان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں امن وامان کی موجودہ صورتحال پر غور و خوص کیا گیا اور دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے وکلاء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی گئی ۔ بار ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وکلاء اور ججوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل نو مارچ کو اس ضمن میں پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں وکلاء سے رائے طلب کی جائے گی ۔