11-10-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پلاٹ سیکنڈل میں سزایافتہ سابق سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ لائق خان کی چار سال قید کی سزا کالعدم قرار دے کر بری کردیا ہے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر اپیل کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ ملزم کو سرکاری پلاٹس فروخت کرکے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں احتساب عدالت نے چار سال قید اور چھپن لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کی سزا سنائی ہے جو کہ درست نہیں کیوں ان پر عائد الزامات میں کوئی صداقت نہیں لہذا درخواست کنندہ کی سزا کالعدم قرار دی جائے ۔

فاضل عدالت نے دائر اپیل پر دلائل مکمل کرنے پر ملزم کی سزا کالعدم قرا ددے دی اور اسے مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔