10-03-2017

سول جج پشاور محمد ہارون نے حیات آباد میں واقع پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخی اور قبضہ لینے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مدعیان کو ذاتی ذمہ داری  پر ہسپتال پر تعمیراتی کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزارنے حیات آباد فیز پانچ میں واقع دو اعشاریہ سات کنال پلاٹ پر تعمیراتی کام کا اغاز کیا ہے لیکن پی ڈی اے حکام نے پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ چونکہ پلاٹ کا قبضہ درخواست گزاروں کے ساتھ ہے جس پر ہسپتال تعمیر کیا جا رہاہے لہذا انہیں تعیمراتی کام مکمل کرنے کی اجازت کے ساتھ پی ڈی اے حکام کو اس میں مداخلت سے روکا جائے ۔