09-11-2017

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور کے انیس رکنی وفد نے آج خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور کا دورہ کیا ، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد آصف خان اور اکیڈمی کے افسران نے وفد کا استقبال کیا ۔ انیس رکنی وفد کی سربراہی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور کی ڈائریکٹر اکیڈمک/ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم نے کی جبکہ دیگر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں جواد الحسن ، چوہدری ظفر اقبال ندیم ، عرفان احمد سعید، آصف مجید اعوان، راو عبدالجبار خان ، محمد تنویر اکبر، امیر محمد خان، محمد رفیق ، محمداقبال خان ، طارق مسعود بھٹی، خاقان بابر، شفیع الرحمان خان ، طاہر صابر، راجہ پرویز ، مشتاق احمد  ، عابد حسین قریشی ، محمد اکمل خان اور عائشہ خالد شامل تھے۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے وفد کو خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور کے مختلف وینگز کا دورہ کرایا گیا جبکہ وفد کو خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن عائشہ رسول  نے ریسرچ میتھاڈالوجی کے موضوع پر جبکہ ڈائریکٹر انسٹرکشنز  ضیاء الرحمان نے قرآن اور سنت میں دیئے گئے قوامین کے موضوع پر لیکچر ز دیئے۔

اس موقع پر خیبر پختونخوا کے سینئر ڈسٹرکٹ جوڈیشل افسران کے ساتھ وفد نے ضلعی عدلیہ کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر مباحثہ بھی کرایا گیا جبکہ بعد میں اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی محمد آصف خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور  انور علی خان نےوفد کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں ۔