25-08-2017

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور کے پندرہ رکنی وفد نے آج جمعہ کے روز  خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جوڈیشل اکیڈمی محمد آصف خان نے وفد کا استقبال کیا ۔

پندرہ رکنی وفد کی سربراہی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن چوہدری محمد سلیم نے کی جبکہ وفد میں شامل پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں عبدالقیوم خان ، منصور احمد خان ، راجہ قمر زمان ، ملک حضر حیات خان ، محمد سلیم ، تنویر احمد شیخ ، محمد الیاس ، عزیز اللہ ، طارق محمود ، لیاقت علی ، عابد حسین ، مشتاق الہی، جمیل احمد اور چوہدری محمد طارق جاوید شامل تھے ۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں شامل ججز کو خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور کا دورہ کرایا گیا جبکہ وفد کو خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی سے متعلق ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے بریفنگ بھی دی ۔

اس موقع پر سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا عبداللہ نے سٹریس ، سیلف اینڈ ٹائم منجمنٹ کے موضوع پر لیکچر دیا جبکہ وفد کا خیبر پختونخوا کے سینئر ڈسٹرکٹ جوڈیشل افسران کے ساتھ ضلعی عدلیہ کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر مباحثہ بھی کرایا گیا ۔ بعد میں جوڈیشل اکیڈمی

پشاور کی جانب سے ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعو د خان نے وفد میں سرٹیفکیٹس اور سونئیر بھی تقسیم کیں ۔

واضح رہے کہ اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور کے پندرہ رکنی وفد  نے گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ کا دورہ بھی کیا تھا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ نے وفد کو چارسدہ مقدمات کی نوعیت ان  کو نمٹانے کے طریقہ کار  اور زیر التواء مقدمات سمیت دیگر عدالتی امور سے متعلق بریفنگ دی جبکہ وفد نے زیر تعمیر جوڈیشل کمپلکس چارسدہ کا معائنہ بھی کیا۔