05-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کو صوبہ پنجاب سے غیر معیاری اور مضر صحت دودھ کی سپلائی کے خلاف دائر رٹ پر  وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

دائر رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب  سے غیر معیاری اور مضر صحت دودھ کی سپلائی والے دودھ  کی دکانیں پشاور میں بتدریج بڑھ رہی ہیں اور اس طرح گلی گلی میں موت تقسیم ہو رہی ہے کیونکہ مضرصحت اور کیمیکل والے دودھ صحت کےلئے انتہائی خطرناک ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت اس حوالے سے کچھ نہیں کر رہی ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ مضر صحت اور کیمیکل والے دودھ کی سپلائی کا نوٹس لے کر اس کی روک تھام کےلئے اقدامات کئے جائیں ۔