28-08-2017

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے لئے کیس مینجمنٹ پلان کا افتتاح کر دیا ہے۔

پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں کیس منیجمنٹ پلان کے نفاذ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ پلان کے تحت کیسز نمٹانے کا طریقے کار اور ٹرانسفر پالیسی نافذ کر دی گئی ہے، پلان کے مطابق ججز کے تبادلے پر کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے 1 سال تک نہیں ہوں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  نے کہا کہ بار اور بینچ کو ایک دوسرے کے کام میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، یہ سننے کو نہ ملے کہ جج نے کسی وکیل سے بدتمیزی کی ہے ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 تقریب کے اختتام پر چیف جسٹس نے کیس منیجمنٹ پلان ڈسٹرکٹ اینڈ سشن ججز کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ججز نے چیف جسٹس کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔