11-04-2017

پشاور کی مقامی عدالت نے نواحی علاق متنی میں پندرہ سالہ لڑکی کو سورہ میں دینے میں ملوث جرگہ اراکین اور فریقین  کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر چودہ روزہ  جوڈیشل ریمانڈ پر  سنٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

استعاثہ کے مطابق ملزم کامران اور مسماۃ خاتون  کے درمیان مبینہ دوستی تھی اور دونوں کی دوستی کی خبر  علاقے میں پھیل گئی جس پر علاقہ عمائدین اور دونوں فریقین کے درمیان جرگہ ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کامران کی پندرہ سالہ بہن بطور سورہ خاتون کے بھائی حضرت خان کو دی جائے جس پر مقامی پولیس نے جرگہ پر چھاپہ مار کر فریقین اور جرگہ اراکین کامران ، جمیل ، بہرام ، حضرت خان ، غلام رسول ، گلزار اور گل تاج سمیت دیگر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیااور ان کا ایک روزہ  جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیاجو مکمل ہونے پر عدالت نے تمام ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل منتقل کر دیا ۔