02-03-2017

ملک میں 15 مارچ سے شروع ہو جانے والی مردم و خانہ شماری کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سیکریٹری شماریات نے چیف شماریات آصف باجوہ کو مردم شماری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چھٹی مردم اور خانہ شماری 15 مارچ سے شروع ہو جائے گی۔عملے کی تربیت مکمل ہوچکی ہے جبکہ حتمی مرحلہ بھی چند روز میں مکمل ہوجائے گا۔ پاک فوج کے ساتھ رابطے اور کوآرڈینیشن مسلسل جاری ہے۔ تمام متعلقہ حکام اور عملے کو ذمہ داریاں سونپی جا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں آخری بار مردم اور خانہ شماری سنہ 1998 میں کی گئی تھی تاہم طویل وقفے کے بعد سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے حکومت وقت کو مردم شماری کرنے کا حکم دیا تھا۔پاک فوج کے 2 لاکھ جوان مردم اور خانہ شماری کے دوران پورے ملک میں ٹیموں کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ مردم شماری کا آغاز 15 مارچ سے کیا جائے گا جو مرحلہ وار ہوگا۔