13-04-2017

پشاورکی احتساب عدالت نے پشاور پوسٹ آفس میں ریٹائرڈ سرکاری اہلکاروں کے پنشن فنڈز میں لاکھوں روپے کی خورد برد کرنے میں ملوث چار اہلکاروں قیصر خان ، شیخ احمد خان ، قصوداسلم ، نسیم اللہ صدیقی پر فرد جرم عائد کر دی ہے تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے آئندہ پیشی پر استعاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا ہے ۔

نیب کے مطابق ان اہلکاروں پر الزام ہے کہ ملازمت کے دوران اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھا کر ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن فنڈز میں لاکھوں روپے خورد برد کئے اور نیب نے پنشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ریفرنس پشاور کی احتساب عدالت میں دائر کیا جس پر فاضل عدالت کے جج اسد حمید بنگش نے ملزمان پر فردجرم عائد کر دی ۔