12-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ڈین کی پوسٹ ختم کرنے کے خلاف دائر رٹ پر خیبر پختونخوا حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے ڈین پی جی ایم آئی کی پوسٹ ختم کر کے اس کی جگہ چیف ایگزیکٹو  کی پوسٹ قائم کی ہے جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے کیونکہ پی جی ایم آئی رولز کے تحت یہ پوسٹ ڈین کی ہے لہذا ڈین کی پوسٹ بحال کر کے اس کی جگہ قائم کی گئی چیف ایگزیکٹو کی پوسٹ کالعدم قرار دی جائے ۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد دائر رٹ پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے ۔