01-03-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کے ڈرل انسٹرکٹرز کو کورس کی اجازت نہ دینے پر آئی جی پی اور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیاہے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس محمد غضنفر خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چار درخواست گزاروں کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار اس وقت  پولیس ٹریننگ ہنگو کالج میں ہیڈ کانسٹیبل ہیں جو کہ بطور ڈرل انسٹرکٹر ز خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن انہیں آئی جی پی کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کورس کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جو کہ ان کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے لہذا انہیں کورس میں شرکت کی اجازت دینے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔