21-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کے پرنسپل ڈاکٹر فصیح الدین کو سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش کے باوجود گریڈ بیس میں ترقی نہ دینے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس قیصر رشید اورجسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار پولیس سروسز آف پاکستان میں گریڈ انیس کا آفیسر ہے جسے سی ایس بی نے گریڈ بیس میں ترقی دینے کی سفارش کی ہے تاہم وزیر اعظم پاکستان نے انہیں بغیر کسی وجہ کے اگلے گریڈ میں ترقی سے متعلق سمری مسترد کر دی ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے ۔

عدالت نے وزارت داخلہ اور چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔