06-04-2018

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت پشاور  نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار افغان باشندے کوتین سال قیدکی سزا سنا دی ہے ۔

 استعاثہ کے مطابق ملزم عبدالغفارنے پہاڑی پورہ میں چھاپے کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں پرفائرنگ کی تھی جبکہ پولیس نے ملزم کوفائرنگ کرنے کے بعد گرفتارکیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف دہشتگردی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ۔

عدالت نے استعاثہ کی جانب سے  ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے پراسے تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم مزید دو ماہ قید میں گزارے گا ۔