10-04-2018

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیو مہم کے دوران پولیو ورکر پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔

 استعاثہ کے مطابق ملزم نصرت شاہ سکنہ بڈھ بیر نے پولیو مہم کے دوران پولیو ورکر  نصیر خان سکنہ بابو خیل بڈھ بیر کو پستول سے قتل کرنے کی کوشش کی۔ فائرنگ سے مدعی کی سر پر گولی لگی تاہم وہ موت سے بچ گئے ، پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف  تھانہ بڈھ بیر میں اقدام قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔