09-06-2018

خیبر پختونخوا حکومت نے فاٹا کی خیبر پختونخوا میں  انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں پولٹیکل ایجنٹوں کے عہدے ختم کر کے انہیں ضلعی انتظامی عہدوں میں تبدیل کر دیا ہے ۔

 اس سلسلے میں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پولٹیکل ایجنٹ کا عہدہ ڈپٹی کمشنر جبکہ اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ کا عہدہ اسسٹنٹ کمشنر کے عہدوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔اس طرح اب خیبر پختونخوا کے اضلاع کی تعداد26سے بڑھ کر37ہو گئی ہے ۔

خیال رہے کہ 25ویں ترمیم کی 31 مئی کو صدر ممنون حسین کے دستخط کے بعد قانون کا حصہ بن گیا تھا۔اس سے قبل 27 مئی کو خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں اس بل کی توثیق کی گئی تھی۔