01-02-2017

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 2 روپے 25 پیسے اور ڈیزل دوروپے چھبیس پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے ۔

 وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج  سے ہوگیا ہےجو آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہے گا۔

وزیر خزانہ کے اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹراورڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 26 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔