02-11-2017

لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف رٹ درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ حکومت غیر قاننوی طور پراس مد میں اضافی ٹیکس وصول کر رہی ہے کیونکہ عالمی سطح پر بھی پٹرولیم کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا پاکستان میں کیا جا رہا ہے ۔ لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے جانے والے حالیہ اضافہ کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے ۔