01-11-2017

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 19 پیسے تک اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول  کی نئی قیمت 75 روپے 99 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔  مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 53 روپے19 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 84 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہےجبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 49 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا ہے۔