09-05-2017

لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور سیلز ٹیکس کی وصولی میں اضافے کے خلاف دائر رٹ درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

 دائر رٹ درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے ا اقدام کو کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے سیلز ٹیکس میں دو فیصد اضافہ کر دیا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

فاضل عدالت نے  درخواست پر مزید کارروائی تین ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے وفاق سے جواب طلب کر لیا۔