01-08-2017

وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزارت کے  اعلامیہ کے مطابق  اوگرا نے پٹرول 3 روپے 67 پیسے فی لٹر کم کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 7 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی سفارش تھی۔

 اعلامیہ  کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ خصوصی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔