02-05-2017

پٹرول اور ڈیزل پر عائد جنرل سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا گیا  ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفیکشن  میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل اور پٹرول پر سیلز ٹیکس میں 4 سے ساڑھے4 فیصد کردیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 15.5 سے بڑھا کر 20 فیصد کردی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 33.5 فیصد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل کو ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 29.5 فیصد تھا جو کہ بڑھ کر 33.5 فیصد ہوگیا ہے۔