29-03-2018

پہلی وزیر خان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہو گئی ہے جس میں  ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

پشاور کے ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں جونیئر سکواش چیمپیئن شپ   کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی تھے۔

ایونٹ کے موقع پر نئے کھلاڑیوں نے قومی سطح کے اس ایونٹ میں موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔