30-06-2017

ملک بھر میں تمام کمرشل بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے پیر تین جولائی کو بینک ہالیڈے کو ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کے لیے وضع کردہ بینک ہالیڈے کلینڈر کے مطابق یکم جولائی کو بینک بند رہتے ہیں اور اس دن بینک کسی بھی قسم کا عوامی لین دین نہیں کرتے اور اپنے داخلی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔

 سٹیٹ بنک سرکلر کے مطابق اس بار یکم جولائی کا بینک ہالیڈے ہفتے کو پڑ رہا ہے، ہفتے اور اتوار کو پہلے ہی وفاقی حکومت کی چھٹی ہوتی ہے اور بینک بند رہتے ہیں اس لیے بینک اپنی تعطیل ہفتہ یکم جولائی کے بجائے تین جولائی پیر کو منائیں گے، اس دن بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے۔