September 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

پیسکو  ملازمین کو پنشن اور مراعات نہ دینے سے متعلق کیس ، پیسکو اکاونٹس کی فیصلات فراہم نہ کرنے پر عدالت کا برہمی کا اظہار

15-05-2018

 سپریم کورٹ نے پیسکوملازمین کوپنشن اورمراعات نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت  کے دوران  پیسکو اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیسکو کو تنبیہ

کی ہے کہ پیسکو اکاونٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جائے ۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے پیسکو ملازمین کو پنشن اور مراعات نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی ،جسٹس عظمت سعید نے وکیل پیسکو سے استفسار کیا کہ عدالت کے حکم پرعملدرآمدکیوں نہیں ہوا؟،کیوں نہ پیسکو کے چیف ایگزیکٹوکوبلا لیں؟ فاضل عدالت نے پیسکو اکاونٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کےلئے ملتوی کردی۔

Related posts