25-08-2017

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی  کو عدلیہ مخالف تقاریر کے نشر ہونے کو روکنے کا حکم دیا ہے۔

ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر رٹ  درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے اپنے چیمبر میں کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور موجود وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت 16 وزرا کی عدلیہ مخالف تقاریر کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پابندی عائد کی ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد جی ٹی روڈ پر ریلی نکالی تھی جس کے دوران سپریم کورٹ کے جج حضرات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنی نااہلی کو سازش قرار دیا تھا۔عدالت نے پیمرا کو عدالتی حکم پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔