30-06-2017

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پیٹرول 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت پیٹرولیم کی ارسال کی گئی سمری میں مٹی کا تیل 11 روپے اور لائٹ ڈیزل 7 روپے لیٹر اضافے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.70 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی، سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 78.70 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی بھی تجویز شامل ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ آج ہوگا جبکہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جولائی سے ہوگا۔