14-09-2017

سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن پیڈو کے برطرف چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر ایوب کی پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر ہائی کور ٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل کنندہ کی بحالی کی اپیل خارج کردی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے دائر اپیل کی سماعت کی ۔ عدالت نے قرار دیا کہ اکبر ایوب اس پوسٹ کے اہل نہیں ہیں اس پوسٹ کی کوالی فیکیشن انجینئرنگ کی ڈگری تھی جبکہ اپیل کنندہ نے ایم بی اے کیا ہوا ہے اور وہ تجربہ کے حوالے سے بھی متعلقہ فیلڈ سے تعلق نہیں رکھتے ہیں۔

عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے دائر اپیل مسترد کر دی ۔